کچھ اور درکار ہے؟

سٹی کی جو ایجنسی آپ کی لسانی ضرورتیں پوری نہیں کرتی ہے اس کے بارے میں شکایت درج کرانے کے لیے، City Agency Language Access Feedback صفحہ استعمال کریں۔

نیو یارک کو دنیا میں سب سے متنوع شہروں میں سے ایک ہونے پر فخر ہے۔

NYC311 پر، ہم اردو سمیت، ممکن حد تک زیادہ سے زیادہ زبانوں میں خدمات فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔

NYC311 کیا ہے؟

NYC311 سٹی کی سرکاری خدمات اور معلومات کی فوری اور آسان رسائی فراہم کرتی ہے۔ ہم آپ کو وسیع پیمانے کی خدمات اور مسائل، جیسے کچرا اٹھانا، پارکنگ کے ٹکٹ، اور شور کے معاملے آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

سٹی کی خدمات کے بارے میں جاننے کے لیے یا خدمت کی درخواستیں دائر کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔ آپ NYC311 سے روزانہ 24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن، اور سال کے 365 دن جڑ سکتے ہیں۔

NYC311 اور 911 کے بیچ کیا فرق ہے؟

NYC311 سٹی کی غیر ہنگامی خدمات کے لیے ہے۔ 911 ایسے ہنگامی حالات، جیسے رواں جرائم یا مضرر حالات کے لیے ہے جن کے لیے پولیس، فائر ڈپارٹمنٹ یا ہنگامی طبی خدمات (Emergency Medical Services, EMS) کی طرف سے فوری جوابی اقدام مطلوب ہوتا ہے۔

NYC311 اور 911 دونوں ہی ترجمانوں کی مدد سے اردو میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔

اردو داں کے بطور NYC311 کو کال کریں

NYC311 کا کال سنٹر اردو سمیت 175 سے زائد زبانوں میں خدمت پیش کرتی ہے۔ ہم انگریزی کے علاوہ زبانوں میں کالرز کے ساتھ بات کرنے میں اپنی مدد کے لیے ترجمانی کی خدمت کا استعمال کرتے ہیں۔

اردو میں NYC311 سے مدد حاصل کرنے کے لیے:

  • NYC کے اندر: 311 ڈائل کریں 
  • NYC سے باہر، بشمول بین الاقوامی سطح پر: +1-212-639-9675 ڈائل کریں

جب آپ ‏NYC311‏ پر کال کریں گے تو، آّپ کی کال کا جواب انگریزی میں ایک خود کار نظام کے ذریعے دیا جائے گا۔ ریکارڈنگ میں لگ بھگ 10 سیکنڈ پر، آپ مختلف زبانوں کے اختیارات کی ایک فہرست سنیں گے۔ اردو کے لئے 9 دبائیں نمائندہ سے بات کرنے کے لئے پھر 5 دبائیں۔

نمائندہ اردو بولنے والے ایک ترجمان کو کال پر لائے گا۔ ترجمان ایک دوسرے سے بات کرنے میں آپ کی اور نمائندہ کی مدد کرے گا۔

اردو داں کے بطور NYC311 کی ویب سائٹ استعمال کریں۔

NYC311 آن لائن ترجمہ کی خدمات Google Translate کی معرفت پیش کرتا ہے۔ یہ ٹول اردو سمیت، 100 سے زائد زبانوں میں ہماری سائٹ کا ترجمہ کر سکتا ہے۔ براہ کرم نوٹ کر لیں کہ Google Translate تمام اقسام کی دستاویزات کا ترجمہ نہیں کر سکتا۔ NYC311 اس ٹول کی طرف سے فراہم کردہ ترجمہ کی درستی کی ضمانت نہیں دیتا ہے۔ ہماری تجویز ہے کہ کسی بھی اہم معلومات کی تصدیق کے لیے آپ 311 پر کال کریں۔

ٹول استعمال کرنے کے لیے، ہر صفحہ کے اوپری دائیں طرف کے کونے میں ترجمہ کریں کے آئیکن پر نظر ڈالیں۔

 

NYC311 website banner with translate icon.

آئیکن پر کلک کریں، پھر فہرست سے “Urdu” کو منتخب کریں۔

NYC311 جو خدمات پیش کرتی ہے ان کی مکمل فہرست کے لیے، ہمارا NYC Resources صفحہ ملاحظہ کریں۔

 Was this information helpful?   Yes    No